تحقیقات کی جائیں کہ ارشد شریف کو کس نے باہر جانے پر مجبور کیا، بابر افتخار
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائیں تاکہ جو لوگ بھی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، الزامات لگائے جا رہے ہیں ان سب لوگوں کو جواب مل سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ کس نے ارشد شریف کو باہر جانے پر مجبور کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں اور الزام تراشی افسوس ناک ہے، صرف یہ تحقیقات نہیں ہونی چاہیے کہ ان کے ساتھ وہاں کیا ہوا بلکہ کس نے انہیں باہر جانے پر مجبور کیا اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، بار بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ادارے پر نام کے کر الزام تراشی کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


