قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹرک آرٹ کی نمائش

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 ءکے آغاز سے قبل پاکستانی پینٹرز کی ایک ٹیم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک میوزیم میں روایتی ٹرک آرٹ کو نمائش کے لیے پیش کردیا ۔علی سلمان آنچن کی قیادت میں پھول پتی نامی اس پاکستانی گروپ نے دو ہفتوں میں اپنی اس پینٹنگ کو مکمل کیا۔انسٹاگرام پر پھول پتی گروپ کے آفیشل پیج پر دوحہ کے میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ٹرک آرٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اس گروپ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قطر میوزیم کی جانب سے اس کے مقامی پروگرام، جیدری آرٹ کے لیے اس سال دوحہ میں علی سلمان آنچن اور دیگر ممبران ممتاز احمد اورمحمد امین کی قیادت میں پھول پتی کی ٹیم کو 2022 کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ پھول پتی کی ٹیم کو دوحہ میں پاکستانی ٹرک آرٹ اور پاکستان کی اس تقافتی وراثت اور فن کی خوبصورتی کو فروغ دینے پر فخر ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیدری آرٹ کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہپاکستانی ٹرک آرٹ مورل اورانڈین ٹرک مورل کو ساتھ ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو دونوں ممالک کے ٹرک آرٹ سے مزید آئیڈیاز ملیں گے اور دنیا یہ جان سکےگی کہ پاکستانی ٹرک آرٹ کیوں مشہور ہے۔ پھول پتی گروپ کی جانب سے پوسٹ کے آخر میں دوحہ کے میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔نمائش کے لیے پیش کیے گئے ٹرک آرٹ کی پیمائش تقریبا 23 بائے 33 فٹ ہے اور اسے المنصورہ میٹرو اسٹیشن پر پینٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں