بھارت: دیوالی کے موقع پر پٹاخوں سے 28 افراد زخمی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی زد میں آکر 28 افراد زخمی ہوگئے۔ان میں اکثر کے آنکھوں میں زخم آئے جب کہ ہاتھ جلنے اور جسم کے دیگر حصے کی جلد جھلسنے سمیت سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ زیادہ تر افراد ایسے ہیں جو قریب کھڑے آتش بازی دیکھ رہے تھے ۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
Load/Hide Comments


