مچھ‘ لاپتہ ودود ساتکزئی کی دو بہنیں گرفتار
مچھ(انتخاب نیوز)مچھ میں پولیس نے لاپتہ ودود ساتکزئی کی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق طویل عرصے سے ودود ساتکزئی کی بہن گل زادی اور دوسری کا نام معلوم نہ ہوسکا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔دونوں خواتین نے لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز بلند کی تھی اور ڈیتھ اسکواڈ کے مبینہ کارندوں کے خلاف بھی آواز بلند کی تھی۔پولیس نے دونوں خواتین کو کوئی وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا ہے۔رات گئے تک گرفتاری کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


