پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد، ایک شخص زخمی بھی پایا گیا

پنجگور(نمائندہ انتخاب) تفصیلات کے مطابق آج پنجگور سے پولیس نے لکی کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد کر لیا ہے جس کے ساتھ ایک زخمی افراد بھی پایا گیا ہے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان افراد کی شناخت گلشیر ولد رحیم داد گرمکان اور رحمت ولد باران وشبود کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ابھی تک ان کی قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس واقعہ کی تفتیش جاری ہیں اور ہم جلد ایک نتائج پر پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل تفتیش کے بعد ہی ہم ایک حتمی رائے پر پہنچ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں