بھارت، خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا
نئی دہلی(انتخاب نیوز)بھارت کے ایک گاں میں ایک خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا، گاو¿ں والوں نے خاتون پر جادو ٹونے کا الزام لگایا اور بہیمانہ تشدد کر کے انہیں آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیش آیا جہاں خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا۔واقعے سے قبل پنچایت کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں پنچایت کے مکھیا، سرپنج اور مقامی سیاسی رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔خاتون ہیمنتی دیوی کے شوہر کا کہنا ہے کہ دو روز قبل سہ پہر کے وقت ان کے گھر پر کم از کم 200 افراد نے حملہ کیا، اس وقت ان کی اہلیہ گھر کی چھت پر موجود تھیں۔
Load/Hide Comments


