پی ٹی آئی احتجاج سے نظام زندگی مفلوج، لوگوں کو شدید مشکلات، امتحانات منسوخ کرنا پڑے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) وزیرر آباد لانگ مارچ حملے کی من چاہی ایف آئی آر درج نہ کرنے کےخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے ،رات گئے مری روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے عارضی خیمے گاڑ دئیے ، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کر نا پڑا ،میٹرک کے پریکٹیکل امتحا ن بھی منسوخ کر دیئے گئے ، سرکاری ونجی دفاتر تک آمدرفت میں مشکلات کے باعث حاضری میں کمی دیکھی گئی ،کئی شہری پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق زیرر آباد لانگ مارچ حملے کی من چاہی ایف آئی آر درج نہ کرنے کےخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ، رات گئے مری روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے عارضی خیمے گاڑ دئیے تاہم مقامی قیادت گھروں میں اور کارکن مری روڈ پر خیمہ زن رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مری روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام دوسرے بھی متاثر ہوا ،احتجاجی دھرنے کے باعث شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی تھی ،روات ٹی چوک ٹیکسلا کے مقام پر پشاور،جی ٹی روڈ دوسرے روز بھی مکمل بند رہا ، تحریک انصاف کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے سے شہری پریشان دکھائی دیئے اور شہریوں اور پی پی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ، کئی شہری پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے اور کہاکہ کس قانون میں لکھا ہے کہ راستے بند کر کے لوگوں کو تنگ کیا جائے ادھر سرکاری ونجی دفاتر تک آمدرفت میں مشکلات کے باعث حاضری میں کمی دیکھی گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق طلباءمریض اور خواتین میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہوئیں ادھر موٹر وے ایم ٹو بند ہونے سے متعدد مسافر پروازوں پر سواری سے رہ گئے ، مختلف شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ ایمبولینس سروسز متاثر ہوئی ۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ، راولپنڈی میں سکولوں کی 2 دن کی چھٹی دے گئی ۔دریں انثاءپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم ٹو موٹر وے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ،مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایم ٹو موٹروے دونوں اطراف سے بند رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا ،موٹر وے کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی لائنیں دوسرے روز بھی لگ گئیں ۔ شہری نے کہاکہ موٹر وے بند ہونے سے شدید ذہنی ازیت سے دوچار ہیں ۔ دوسری جانب میٹرک کے پریکٹیکل امتحا ن بھی منسوخ کر دیئے گئے ۔منگل کو اور بدھ کو میٹرک کے دوسرے سالانہ کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات کا انعقاد ہونا تھا،پریکٹیکل امتحانات کو راولپنڈی تحصیل میں منسوخ کر دیا گیا ،پریکٹیکل امتحانات کے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی واثق قیوم نے گزشتہ روز تین روز موٹر وے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں