لندن، شاہ چارلس سوئم پر انڈے مارنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم پر انڈے مارنے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے، جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں متعدد انڈوں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بھی شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔ اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو نعرے لگا رہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد نے انڈے پھینکنے والے شخص کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس شخص کی گرفتاری کے بعد بادشاہ چارلس نے یورک شہر میں داخلے کی روایتی تقریب کو مکمل کیا۔ بادشاہ چارلس اس شہر میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں