انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ہاسٹلز کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
خضدار (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ہاسٹلز کے قریب جھاڑیوں میں خطرناک آگ لگ گئی،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ہاسٹلز کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ فائر برگیڈ سمیت بروقت موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے، اور بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کو بڑھے حادثے سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔
Load/Hide Comments


