حب، سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 مشتبہ افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ
حب میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2کارکن کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعہ کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ بی ایل اے (آزاد) کے کمانڈر جعفر عرف ملاامین اور ظہیر بلوچ عرف زیب کے دو قریبی ساتھی منگل خان مری اورگلزار احمدمری دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حب کے علاقے آفتاب چوک پر اٹک سیمنٹ فیکٹری کی مشینری اور مزدوروں پر حملہ کرنے کی غرض سے موجود ہیں جس پرسی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرکے 2کلو گرام دھماکہ خیز مواد،ایک عدد ڈیٹونیٹر،چارمیٹر پرائماکارڈ اور ایک دستی بم برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ملاامین،مجیب عرف آکاش اور ظہیر عرف زیب کے لئے اٹک سیمنٹ فیکٹری پرحملے کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے میں ملوث ہیں ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


