راجیو گاندھی قتل کیس میں خاتون سمیت مزید 6 مجرمان 31 سال بعد رہا
نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی قتل کے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا، تامل ناڈو حکومت نے بھی مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانگریس نے عدالتی حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام افراد 30 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید رہے،1998 میں ان افراد کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


