ورجینیا کے گورنر چینی لگ رہے ہیں، ٹرمپ کا ریپلکن اتحادیوں پر حملہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار ریپبلکن اتحادیوں کے خلاف ایک اور قسم کی انتخابی جنگ شروع کر دی ہے۔ ٹرمپ دو سال بعد ممکنہ طور پر وائٹ ہاس کی اگلی دوڑ میں شامل ہونے والے اپنی پارٹی رہنماں کا بھی تمسخر اڑانے پر اتر آئے ہیں۔ٹرمپ نے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس پر سخت تنقید کے بعد ورجینیا کے گورنر گلین ینگکن کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر پابندی لگنے کے بعد بنائے گئے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کا خاندانی نام چینی ہے!انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ اگر ان کی حمایت نہ ہوتی تو وہ کبھی کامیاب نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا میں نے اس کی حمایت کی اور میں نے فون پر اس کے لیے اتنی بڑی ریلی نکالی، اس کو ووٹ دینے کے لیے اتنی سخت ریلی نکالی تھی ورنہ وہ کبھی بھی نہ جیت سکتے تھے۔تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ گلین اس بات سے پوری طرح واقف ہیں اور انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ گورنر ورجینیا ڈیموکریٹس کے ساتھ مشکل وقت گزار رہے ہیں، لیکن وہ کامیاب ہوں گے!”76 سالہ ٹرمپ نے پہلے ہی یونگکن کی حمایت کی تھی اور ایک کانفرنس کال میں ان کی مدد کی تھی، لیکن وہ اپنی مہم کے لیے کبھی ریاست میں نہیں آئے۔ورجینیا کے ڈپٹی گورنر ونسم سیئرز جنہوں نے 2020 میں ٹرمپ کی حمایت کی تھی نے کہا کہ جن امیدواروں کی سابق صدر نے حمایت نہیں کی وہ منگل کے وسط مدتی انتخابات میں دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں