مشاہد حسین سید انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب
استنبول (انتخاب نیوز)مشاہد حسین سید انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب ہو گئے۔استنبول میں شریک چیئرمین آئی سی اے پی پی کے لیے مشاہد حسین کا نام تھائی لینڈ اور ایران نے پیش کیا۔چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکیہ اور انڈونیشیا نے مشاہد حسین سید کی نامزدگی کی حمایت کی۔اس موقع مشاہد حسین سید نے خود پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔مشاہد حسین سید نے اپنے انتخاب کو پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز بھی قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سابق وزیرِ خارجہ کو ایک مرتبہ پھر آئی سی اے پی پی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں 33 ممالک کی 70 سیاسی جماعتوں کے 200 نمائندے اور رہنما شریک ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


