محتسب اعلی نصیراباد شاہنواز خان کنڈرانی کا صحبت پور کے گورنمنٹ ڈگری کالج حیرالدین کا اچانک دورہ
ڈیرہ مرادجمالی (انتخاب نیوز)محتسب اعلی نصیراباد شاہنواز خان کنڈرانی کا صحبت پور کے گورنمنٹ ڈگری کالج حیرالدین کا اچانک دورہ کلاس رومز میں سیلابی سامان رکھنے کی وجہ سے فرسٹ ایئر سیکنڈ ایئر کی کلاسز بند ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ صحبت پور سے رابط کرکے فوری کلاس روم سے پی ڈی ایم اے کے ریلیف سامان سے خالی کرا کر کلاسز میں تدریسی عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے جس پر صحبت پور انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد کلاس رومز سے سامان نکال کر تدریسی عمل شروع کیاجائے گا محتسب اعلی نصیر?باد کے اقدام سے والدین اور طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
Load/Hide Comments


