قلات لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین اور بچوں نے قومی شاہرہ بلاک کردیا
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں غریب آباد کے مکین ٹرانسفارمر کی ایک ماہ سے خراب ہونے پرکیسکوکی عدم توجہ اور طویل لوڈشیڈنگ وٹرپنگ اوروولٹیج میں کمی و سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین اور بچوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور سینکڑوں مسافر ٹریفک جام میں پھنس گئے قلات کیمحلہ غریب آباد میں گزشتہ ایک مہینے سے ٹرانسفارمر جل جانے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کیسکو کی جانب سے عدم توجہی پرعلاقہ مکین خواتین اور بچوں نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ کو احتجاجا” بلاک کردیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفکی روانی معطل ہوگئی اور سینکڑوں مسافر شدید سردی میں ٹریفک جام میں پھنس گئے مظاہرین خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ محلہ غریب آباد کی بجلی کا ٹرانسفارمر کافی عرصہ سے خراب ہے جس سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کروایا مگر بار بار کی مرمت کرنے سیٹرانسفارمر ناکارہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پچلے سال بجلی کی ٹرپنگ اور بجلی کی تارین غریب آباد کے مکینوں کی گھروں پر کرکئے جس سے ہمارے محلہ کے ایک غریب گھرانے کے مکین چاچا محمد اسحاق بجلی کی کرنٹ لگنے سے شہید ہوگئے جبکہ کئی مرد خواتین زخمی ہوگئے تھیانہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمیشنر کے ہدایت پر مکینوں کیلیئے ایک ٹرانسفارمر رکھا گیا مگر بعد میں واپڈا اہلکار اسیاتار کر لے گئے اب یہ ٹرانسفارمر نا کارہ ہوچکی ہے مکین اسے بار بار مرمت کرکے ہزاروں روپے خرچ کررہیں ہے اب مکین ان کی بار بار مرمت سے تنگ ہوچکے ہے بجلی کی بندش اور گیس ناپید ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کاشکار ہیں مظاہرین نے بعد میں ایکسیئن واپڈا حاجی محمد عارف ساسولی ایس ڈی او مسکان خان لہڑی اسسٹنٹ کمیشنر قلات جہانزیب بلوچ سے کامیاب مزاکرات کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیئے اس موقع پر ایکسینیشن واپڈا نے کہا کہ اس مسئلہ کو جلد حل کرینگے اور بجلی کے لحاظ سے جو بھی مسئلہ ہے مجھے اور واپڈا کے زمہ داروں کو آگاہ کرے


