سرد علاقوں میں گیس کی فراہمی اور پریشر بحال رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ ہائیکورٹ

کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ نے گیس پریشر کی کمی اور لو ڈشیڈنگ و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سما عت کی۔ سما عت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ،سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کے چا ر زونل منیجرزعبدالصمد مندوخیل،عبدالوہاب،ظہیر احمد،جہانزیب خان و دیگر پیش ہو ئے۔سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شکار پور مین جنکشن سے گیس پریشر میں اضا فہ سے کوئٹہ اورصو بے کے بعض دیگر اضلاع کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کچھ بہتری آئی ہے جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے بعض دیگر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل بدستور برقرار ہیں، ہماری تجویز ہے کہ شکار پور کے مین جنکشن سے گیس پریشر میں مزید اضافہ کیا جائے سما عت کے دوران گیس کمپنی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈھاڈر کے علاقے میں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جا ری ہے مذکو رہ پا ئپ لا ئن سے جلد سپلائی بحال ہو گی جس سے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں گیس پریشر میں بہتری آئے گی اس موقع پر بنچ کے ججز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور جن علاقوں سے شکایات مل رہی ہیں وہاں متعلقہ حکام جا کر جائزہ لیں تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عدالت نے زیارت اور کچلاک ائیر یا کے زونل منیجر جہانزیب خان کو ہدایت کی کہ وہ زیارت میں گیس پریشر بحال رکھنے کیلئے تندہی سے کوشاں رہے تاکہ وہاں جونیپر درختوں کو نقصان سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا انہیں ہرممکن تعاون حاصل رہے گا زونل منیجر کچلاک و زیا رت جہانزیب خان نے بنچ کو بتایا کہ کچلاک اور زیارت کے لئے 47پی آر ایس سسٹم نصب ہے انہیں لوگ نقصان پہنچا کر اپنے علاقے میں گیس پریشر بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بنچ کے ججز نے ریمارکس دئیے کہ اس سلسلے میں انتظامیہ انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی سماعت کے دوران درخواست گزار نے سائنس کالج میں تیکنیکی بنیادوں پر گیس کی فراہمی میں رکاوٹ سے متعلق بنچ کو بتایا اور ایک درخواست بھی پیش کی جس پر چیف جسٹس نے متعلقہ علاقے کے زونل منیجر کو ہدایت کی کہ وہ سائنس کالج اور سول اسپتال کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا ئیں بنچ نے صوبے کے سرد علاقوں میں گیس کی فراہمی اور پریشر کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامت با رے بھی کمپنی حکام کو ہدایا ت جا ری کیں۔ بعد ازاں آئینی درخواست کی سما عت یکم دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی سما عت کے موقع پر صارفین بھی عدالت میں مو جو د تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں