جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، نال میں ڈاکو 30 لاکھ روپے لے اڑے
جھل مگسی، نال (انتخاب نیوز) لیویز فورس کے مطابق گوٹھ شاہ ولی گنسر تحصیل جھل مگسی میں زمینی تنازع پر گنسر برادری میں فائرنگ کے تبادلے میں محمد سومر گنسر ولد غلام رسول قتل ہوگیا جسے آر ایج سی منقتل کیا گیا۔ اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع خضدار کی تحصیل نال میں بزنجو ماربل فیکٹری کے منشی فیکٹری کے بل لیکر بینک جارہے تھے نا معلوم مسلح نقاب پوش افراد نے30لاکھ روپے جو بیگ میں رکھے تھے لے اڑے۔
Load/Hide Comments


