تفتان میں ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث شخص گرفتار

تفتان (انتخاب نیوز) ایف آئی اے تفتان سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیاض احمد نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے تفتان سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے فیاض احمد نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی نشاندہی پر تفتان سے گرفتار کیا گیا، ملزم عام شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔ متاثرین کو سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کرتا تھا، تشدد کی ویڈیوز گھر والوں کو بھیج کر تاوان کے نام پر رقم وصول کرتا تھا، وحشیانہ تشدد کی ویڈیوز اور ادائیگی کی رسیدیں حاصل کرلی گئیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرلیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں