فیفا ورلڈکپ،انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول مارکس رشفورڈ نے 50 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 51 ویں منٹ میں فِل فوڈین نے برتری کو د±گنا کر دیا۔68 ویں منٹ میں مارکس ریشفورڈ نے اپنا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرِ فہرست انگلینڈ نے ناک آو¿ٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں