افغانستان، گلبدین حکمت یار پر خود کش حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اسلامی رہنما گلبدین حکمت یار پر قاتلانہ حملہ، حملے میں محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے ایمان مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملے میں گلبدین حکمت یار کا ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ گلبدین حکمت یار حملے میں محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں