ایران، اخلاقیات پولیس ’گشت ارشاد‘ ختم کردی گئی، حجاب قانون میں ممکنہ تبدیلی پر غور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں اخلاقیات پر عملدرآمد کرانے والی پولیس فورس کو ختم کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری کا کہنا ہے کہ اخلاقیات پولیس کا عدلیہ سیکوئی تعلق نہیں ہے، ‘گشت ارشاد’ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں اخلاقیات پولیس ‘گشت ارشاد’ سابق صدر احمدی نژاد نے قائم کی تھی۔ اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری نے کہا تھا کہ خواتین کو سر ڈھانپنے کے قانون میں ممکنہ تبدیلی پر پارلیمنٹ اور عدلیہ غور کر رہی ہیں۔ ایران میں حجاب کے معاملے پر پولیس کی زیرحراست لڑکی مہسا امینی کے انتقال پر دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور درجنوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں