روسی تیل پر پرائس کیپ کا فیصلہ نافذکردیا گیا
ماسکو : روسی تیل پر 60ڈالر فی بیرل پرائس کیپ کا فیصلہ نافذ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی تیل پر 60ڈالر فی بیرل پرائس کیپ کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل سے زائد فروخت پر تیل شپمنٹ کی انشورنس اور فنانس پر پابندی ہو گی۔دوسری جانب روس نے پرائس کیپ کے تحت تیل کی فروخت سے انکار کر دیا۔روسی نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک، اتحادیوں کا روسی تیل پر پرائس کیپ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، مشروط قیمت پر تیل فروخت نہیں کریں گے، چاہے پیداوار میں کمی کرنا پڑے۔روس نے کہا کہ مغرب کا یہ اقدام توانائی کی عالمی منڈیوں کو عدم استحکام سے دوچار کردے گا، روسی تیل پر پرائس کیپ کے مغرب کے اقدام سے سپلائی میں کمی ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments


