جنرل الیکشن اگلے سال کرانے کا سوچ رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، فضل الرحمن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام کے کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان ساڑھے 3 سال میں ملک دلدل میں پھنسکا چکا ہے۔ عمران خان نواز شریف، شہباز شریف کو چور کہتا ہے، فرح گوگی کو چور نہیں کہتا۔ توشہ خان کے بعد پشاور کے نوادرات کا اسکینڈل بھی آرہا ہے۔ میوزیم کے نوادرات نے بیچے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ صوبائی پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔ ہم تو الیکشن کی تاریخ ایک سال بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


