ملتان ٹیسٹ، کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ نے 202 رنز بنا لیے، پاکستان کیخلاف 281 رنز کی برتری

ملتان (انتخاب نیوز) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کیخلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آو¿ٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آو¿ٹ کیا۔ ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کیخلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں