چینی والے آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے: شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ جس کا نام بلیک لسٹ میں آ چکا ہے، اس کے لیے اگلا مرحلہ ای سی ایل ہے، چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی، جھاڑو پھرےگی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان ہیں، کسی کارکردگی کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ریلوے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں بلائی ہے، آن لائن ٹکٹنگ جلد بند کرکے غلطی کی گئی۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے آپریشن کا موجودہ شیڈول 31 مئی تک برقرار رہے گا، مشکل سےٹرینیں کھلوائی ہیں، کوئی صوبہ تیار نہیں تھا۔وفاقی وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی کارکردگی اچھی ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں جا رہا ہے، وہ ٹارزن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی پی کے حوالے سے کمیٹی بن گئی ہے، چینی والے آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں