میری جان کو خطرہ ہے، مراد سعید کاصدر مملکت کو خط
اسلام آباد (آن لائن)مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔سابق وفاقی وزیر و رہنماء تحریک انصاف مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔تفصیل کے مطابق مراد سعید کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔ مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں۔
Load/Hide Comments


