فیفا ورلڈ کپ ، ارجنٹائن نے کروشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

دوحہ(انتخاب نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔قطر میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے آف میں یکے بعد دیگر دو گول کئے ان میں سے ایک گول میسی نے پنلٹی کک کے ذریعے کیا۔دوسرے ہاف میں بھی ارجنٹائن نے بہترین کا کھیل کا سلسلہ جاری رکھا نہ صرف کروشیا کے حملوں کو ناکام بنایا بلکہ ایک اور گول کر کے اپنی جیت کو یقینی بنایا۔میچ ارجنٹائن 3-0سے جیت لیا۔آج رات 12بجے فرانس اور مراکش دوسری سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔مراکش نے ٹورنامنٹ میں سپین،بیلجئم اور پرتگال جیسے مضبوط ٹیموں کو ہر اکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔مراکش کے کھلاڑی آج کے میچ کے لئے انتہائی پرجوش ہیں۔شاندار کھیل کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں