بلوچستان پروفیشنل لائرز پینل کے وفد کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پروفیشنل لائرز پینل کے وفد نے منیر احمد کاکڑ ممبر پاکستان بار کونسل کی سربراہی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ وفد میں افضل حریفال صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، راحب بلیدی ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان، ایوب ترین ممبر بلوچستان بار کونسل، امان اللہ کاکڑ ممبر بلوچستان کونسل، برکت علی خاصخیلی جنرل سیکرٹری سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، چنگیز حئی بلوچ جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، عباس کاکڑ نائب صدر کوئیہ بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار تربت، لورالائی، سبی، خضدار ہائی کورٹس بار کے علاوہ بلوچستان کے تمام 36 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے گرانٹس کی فراہمی کے علاوہ ملاقات میں مختلف امور پر سیر حاصل بات ہوئی جس میں فیڈرل سروس ٹریبونل کوئٹہ بنچ، ان لینڈ ریونیو (انکم ٹیکس) ٹریبونل، انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونلز کی منظوری اور فعالیت، ہائی کورٹ تربت، لورالائی، خضدار اور تربت بنچز کیلئے فیڈرل لاءآفیسر جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پوسٹوں کی منظوری پر بات ہوئی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو تمام امور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بلوچستان میں فیڈرل سروس ٹریبونل بینچ بمقام کوئٹہ انکم ٹیکس ٹریبونل اور انٹیلیکچول پراپرٹی ثریبونل کام شروع کریں گے۔


