خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں کوئی انقلاب اجتماعی تحریک اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شامل نہ ہو انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پل پل بدلتی دنیا کے اس جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اور مرد معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں اور زندگی کے تمام امور و معاملات میں برابر کے شریک ہیں گورنر یاسین زئی نے واضح کردیا کہ قومی ترقی و خو شحالی کے خواب کو خواتین کی سیاسی معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت و شمولیت کو یقینی بنانے سے شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث افتخار ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور خواتین پر ہاتھ اٹھانا ہماری شاندار قومی اقدار اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے گورنرنے کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں مگر غربت اور مواقع کو کی عدم دستیابی ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں کی خواتین میں تعلیم کا تناسب بہتر ہو چکا ہے بالخصوص صوبے کی تمام یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ایک خوش آئند عمل ہے گورنر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ معاشی طور پر آسودہ خواتین اپنے باقی تمام حقوق واختیارات کے حصول کا استعمال کر سکتی ہیں لہذا ضروری ہے کہ خواتین کی معاشی خورمختیاری، معاشرتی تحفظ اور خواتین کی وقار اور عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اور موثر عوامی شعور و آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ملکی و قومی معاشی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں