قطر فیفا ورلڈکپ 2022ء، کروشیا نے مراکش کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ کروشیا نے مراکش کو شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ میچ میں کروشیا کی جانب سے دو گول جبکہ مراکش کی جانب سے ایک گول اسکور کیا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے گئے تاہم کروشیا نے مراکش کیخلاف دو گول اسکور کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل 18 دسمبر کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں