چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نصیر آباد ڈویژن کادورہ جاری

جھل مگسی:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نصیرآباد ڈویژن کے دورے کے تیسرے مرحلے میں ہفتہ کے روز ضلع جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ سینئر جج جسٹس نعیم اخترافغان، راشد محمود رجسٹرار ہائی کورٹ، ارباب طاہر کاسی ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ہائی کورٹ، ممبر انسپیکشن ٹیم عبدالقیوم لہڑی، ملک شعیب سلطان سیکریٹری ٹو چیف جسٹس،کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی بھی موجود تھے چیف جسٹس کا ضلع جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ پہنچے پر صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، بیرسٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی، جوڈیشل مجسٹریٹ جمیل احمد مزری، دپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نورو دیگر نے انکا استقبال کیاجبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کوسلامی پیش کی،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی اور بیرسٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی نے عدالت کے نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایکسیئن محمد انور نے 112.9 ملین کی لاگت سے زیر تعمیر کمپلیکس کے بارے میں چیف جسٹس کو بریفنگ دی جبکہ جوڈیشنل کمپلیکس کے متعلق چیف جسٹس بلوچستان کو تفصیلاً آگاہ کیا،چیف جسٹس بلوچستان جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا،بعد ازاں چیف جسٹس سرکٹ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے جوڈیشل آفیسران،بار کونسل کے ممبران اور عام عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے عدلیہ کے حوالے سے درپیش مشکلات دریافت کیں۔اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے دوروں کا سلسلہ اب جاری رہے گابعد ازاں چیف جسٹس سرکٹ ہاوس گنداواہ سے سید فاضل شاہ بخاری پبلک لائبریری پہنچے جہاں پر انہوں نے سید فاضل شاہ بخاری پبلک لائبریری کاباقاعدہ افتتاح کیا، اپنے پیغام میں چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ پبلک لائبریری سے پڑھے لکھے نوجوان مستفید ہونگے لائبریری کی تعمیراچھا اور قابل تحسین اقدام ہے اس کے بعد چیف جسٹس نے گنداواہ جیل کا دورہ کیااور جیل میں موجود قیدیوں کی شکایت پر فوڈ مینول کے متعلق کھانے اوردیگر سہولیات کی عدم دستیابی پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ مشکلات کے حل کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں اور کہاکہ قیدیوں کو فوڈ مینول کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے اور واش روم کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو ضلع بھر میں صحت،تعلیم،آب نوشی،جاری ترقیاتی اسکیمات سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیف جسٹس بلوچستان نے آخر میں عدالت کا دورہ کیا جہاں پر جوڈیشل آفس، قاضی آفس، مجلس شوریٰ کا جائزہ لیا اوروہاں مختلف سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے، چیف جسٹس بلوچستان جسٹس جمال خان مندوخیل کے دورہ کو جھل مگسی کی سول سوسائٹی، نوجوانوں، اور عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے بے حدسراہاگیا،واضح رہے کہ چیف جسٹس بلوچستان جمال خان مندوخیل پہلے چیف جسٹس ہونگے جنہوں نے ضلع جھل مگسی کا دورہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں