ڈھاڈر میں بڑھتی ہوئی بے امنی کیخلاف شٹر بند، آل پارٹیز، تاجروں اور عوامی حلقوں کی احتجاجی ریلی اور دھرنا
بولان (انتخاب نیوز) ڈھاڈر کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی وارداتوں کے خلاف متحدہ ملازمین کچھی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی ڈی ای او کچھی آفس کے سامنے سے نکالی گئی اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ریلی میں سرکاری ملازمین،تاجر برادری،ہندو پنچائیت،سول سوسائٹی دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک تھے ریلی کی قیادت ایپکا کچھی کے صدر حاجی یار محمد مستوئی کررہے تھے ریلی رندعلی بازار سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرگیا ریلی کے شرکاء ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے بعد ازاں مظاہرین ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اس موقع پر مظاہرین سے منیر احمد رند، نورجان شان رند،میر حضور بخش بنگلزئی، عبدالحئی گولہ،پروفیسر حبیب اللہ جاموٹ،بشکل خان سومرو،عبداللہ بلوچ،بابو غلام نبی،فاروق سیال، سرور بولانی ظہور جتوئی سمیت دیگرمقررین نے اظہار میں کہا کہ ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر میں پچھلے تین ماہ سے بدامنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اچانک تین ہفتے سے ڈھاڈر بالاناڑی سمیت کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی،راہزنی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے پر امن شریف نہتے شہری پریشان خوف زدہ ہیں ایک ہفتہ قبل مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی کو چوروں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ دیگر روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں سرے عام ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قاتل ڈاکوؤں گرفتار نہیں ہوسکے پولیس اور لیویز ایریاز میں قیام امن داؤ پر لگ چکا ہے نہتے شہریوں کو بلا خوف خطر چور ڈاکو واردات کرکے بآسانی فرار ہوتے ہیں شام ہوتے ہی چوروں ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں وارادت کیلئے سرگرم ہوتے ہیں جبکہ پولیس انتظامیہ خواب خرگوش میں گم ہیں شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں عوام کس کو اپنا دہائی سنائیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ضلعی انتظامیہ کچھی امن امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہیں پولیس کی مخصوص ایریاز میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں یکایک اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مقررین کا کہنا تھا کہ منظم سازش کے تحت ایک بار پھر کچھی ڈھاڈر کے حالات کو خراب کیا جارہاہے جبکہ مختلف واقعات میں لیویز کے جوانوں کو بھی ڈاکوؤں نے شہید کیا ہے لیویز پولیس اپنے اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں یہ عوام کو کہاں تحفظ دے سکیں گے ڈھاڈر بالاناڑی کچھی میں عوام کو ڈاکوؤں چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں عوام کی عزت نفس داؤ پر لگ چکا ہے شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں اسٹریٹ کرائم موبائل چھیننا،موٹر سائیکل چھیننا عام ہوچکا ہے عوام کا صبر جواب دے چکا ضلعی انتظامیہ کچھی پولیس انتظامیہ امن امان برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں مقررین نے ڈی سی کچھی، ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے ملوث چوروں ڈاکوؤں کے گروہ کے خلاف کاروائی کرکے سخت ایکشن لیکر ڈاکوؤں کے سرغنہ اور کارندوں کو گرفتار کرکے عوام کو تحفظ دیا جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس پر عائد ہوگی بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے


