ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کو پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے، بلاول بھٹو
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ، اور اسی پر زور دیا ہے ۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے، آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


