امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیلی فورنیا میں آئے زلزلے کے بعد ملبے تلے دب کر 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کیلی فورنیا کے علاقے ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔امریکی میڈیا نے کہا کہ 6.5 شدت سے آئے اس زلزلے سے انفرا سٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد تاحال بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ہمبولڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ 2 افراد زلزلے کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، کاؤنٹی میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 80 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے باعث تاحال لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں