وزیراعلیٰ بلوچستان نے محمد اجمل کرد کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محمد اجمل کرد کو وزیراعلیٰ بلو چستان کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ چیف سیکر ٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محمد اجمل کرد کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری اعزازی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے
Load/Hide Comments


