بلوچستان میں جامعات مالی بحران کا شکار ہیں، ایچ ای سی سے ملکر مسائل حل کریں گے، صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے کی جامعات مالی بحران کا شکار ہیں اس معاملے کو جلد حل کیا جائے گا3 جنوری کوہایئرایجوکیشن کمیشن کے حکام کوئٹہ آرہے ہیں ان کیساتھ ملکر ان مسائل کا مستقبل بنیادوں پر حل نکالنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے اور ادارے تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی ذمہ داری کو جاری رکھ سکیں اس موقع پر وائس چانسلر فاروق بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسسز کے اٹھارویں کانووکیشن میں 750 گریجوٹ کو ڈگریاں دیں جن میں 32گولڈمیڈلیسٹ بھی شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبے کی جامعات کے مالی بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تین جنوری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کوئٹہ آرہے ہیں ان کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی فارغ التحصیل نوجوانوں کو انکی محنت کا صلہ اعلی ڈگری کی صورت میں ملا یے جس پر نکے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں بلوچستان کے تمام علاقوں سے بیوٹمز یونیورسٹی میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی یے کہ وہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے علمی زندگی میں خلوص دل سے کوششیں کریں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بہت خدمات ہیں یونیورسٹی فارغ التحصیل ہوکر ڈگری لینے والے طلباء و طالبات کے والدین مبارکبا د کے مستحق ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ قوم کے معمار حقیقی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں