وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنمائوں سے مشاورت

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنمائوں سے غیر رسمی مشاورت کی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔مشاورت اجلاس میں وزیرداخلہ راناثنااللہ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد بھی شریک ہوئے۔مشاورت میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق غور کیا گیا، جبکہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں