لکی مروت، پولیس چوکی پرعسکریت پسندوں کا حملہ، اہلکار جاں بحق

لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر مشتبہ افراد کے حملے میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او لکی مروت ضیا الدین احمد کے مطابق مشتبہ افراد کے حملے میں پولیس اہلکار تحسین اللہجاں بحقہو گئے۔ڈی پی او نے بتایا ہے کہمشتبہ افراد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق اہلکار کی میت پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں