چلتے پھرتے بم، کے پی میں گیس پلاسٹک بیگ میں لیجانے کی ویڈیو وائرل
پشاور (انتخاب نیوز)خیرپختونخوا میں گیس کے حصول کے لیے ایک انتہائی خطرناک طریقہ سامنے آیا ہے جسے چلتے پھرتے بم کا نام دیا گیا ہے خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کی ایک ویڈیو ائرل ہوئے ہے جس میں شہریوں کو غیر قانونی اور انتہائی خطرناک طریقے سے پلاسٹک کے بیگ میں گیس بھرکر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ 2 گز لمبا مستطیل سا دکھنے والا بیگ گیس اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اس بیگ کے منہ پر نوزل اور ہینڈل گیس لگا ہوتا ہے جو کہ گھریلو صارفین استعمال کررہے ہیں۔ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا تعلق بھی کرک سے ہے، ہم جانتے ہیں کہ یہ کسی خطرے سے کم نہیں لیکن ہم کیا کریں کیوں کہ کرک میں گیس ہے نہ بجلی۔
Load/Hide Comments


