ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا ،اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹی پی کا جنگی ہدف سیکیورٹی ادارے ہیں ۔اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹی پی نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی نے کسی سیاسی پارٹی کے خلاف اقدام نہیں کیےہیں البتہ بلاول صاحب نے اپنی ماں کی محبت کی پیاس بجھانے کیلئے امریکہ کو ماں کا درجہ دیا اور اس بوڑھی ماں کی محبت میں آپے سے باہر ہو کر ٹی ٹی پی کے خلاف کھل کر اعلان جنگ کیا”، اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹی پی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ بلاول صاحب کم سن ہے ،انھوں نے ابھی تک جنگ کی کیفیت کا مشاہدہ نہیں کیا ہے "۔ ٹی ٹی پی نے شہباز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ” پرائم منسٹر شہباز شریف صاحب نے بھی نہ جانے کس تصور میں امریکہ کی خوشنودی کی خاطر ٹی ٹی پی کے خلاف طبل جنگ بجاکر پوری پارٹی کو اس جنگ میں دھکیل دیا”۔ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی بر سراقتدارپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کر رہی ہے”۔ـٹی ٹی پی کے اعلامیہ کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ”اگر یہ دو پارٹیاں اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں تو پھر انکے سرکردہ لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی”۔ اعلامیہ میںٹی ٹی پی نے مذہبی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ "ٹی ٹی پی کی پالیسی میں مذہنی قیادت کے خلاف اقدام کی کوئی گنجائش نہیں ہے مگر مذہنی قیادت ہمارے خلاف سر گرمیوں سے گریز کریں” ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں