نوازشریف کیساتھ شہبازشریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنے ہوں گے، فواد چوہدری
پنڈ دادن خان:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کیساتھ شہبازشریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرناہوں گے۔پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی ضمانت پر نواز شریف بیرون ملک گئے وہ خود لندن میں ہیں، شہباز شریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آرہے؟، نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر سے درخواست کروں گا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔ اسپیکر اسمبلی کو شہباز شریف کی نااہلی کے لئے خط لکھ چکا ہوں، پنجاب حکومت بھی شہبازشریف کے خلاف کارروائی کرے۔
Load/Hide Comments