لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
لکی مروت(انتخاب نیوز) خیبر پختون خوا کے علاقے لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا دوست جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا یہ واقعہ لکی مروت کے پہاڑ خیل تھل کے قریب پیش آیا جس میں ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔ ولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


