کوئٹہ، ایک شخص کی لاش برآمد،باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا

کوئٹہ : ژوب کے علاقے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد جبکہ دوسری جانب پشین میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو جاں بحق کردیا تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعدشناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔پشین پشین میں گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے نواح میں واقع کلی تراٹہ پہلوان گلی میں گھریلو ناچاقی کے بنیاد پر محمد امین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے سمیع اللہ قوم رودی علی زئی کو قتل کردیا، مقتول کی لاش سول اسپتال لانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں