دنیابھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 51لاکھ سے زائد ہوگئی

واشنگٹن /روم /زیور خ /لندن (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736، اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مھطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں