چاغی، پاک ایران شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق

چاغی (انتخاب نیوز) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ 83 لانڈھی کے قریب ایرانی زمبیاد گاڑی اور باوزر میں خوفناک تصادم سے زمبیاد کے ڈرائیور اور کلینڈر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے لیویز جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا باوزر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے یاد رہے دالبندین سے تفتان تک آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی بڑھتے ہوئے حادثات روزانہ رونما ہوتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول اور حادثات کے روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں