سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی شکایات پر 6 ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا، وزارت آئی ٹی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت آئی ٹی نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب بھی رپورٹ کیے گئے پچاس فیصد سے زائد اکاونٹس بلاک نہیں ہوئے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی تفصیلات وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تحریری طور پرپیش کیں۔ وزارت آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب بھی رپورٹ کیے گئے پچاس فیصد سے زائد اکاونٹس بلاک نہیں ہوئے۔ وزیر آئی ٹی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے متعلق 15ہزار 444 شکایات کی گئی،6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ سات ہزار 711جعلی لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں،فیس بک نے 3ہزار 214 شکایات میں سے 2105 جعلی خبروں والے لنکس کو بلاک کیا،فیس بک پر چھ سو چودہ لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں،ٹوئٹر پر 5614 اکاونٹس اب بھی موجود ہیں،بھیجی گئی شکایات میں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں