8 جون کے بعد جو بھی برطانیہ میں داخل ہو گا اسے 14 دن کیلئے سیلف آئسولیٹ ہونا ہو گا, پریتی پٹیل

لندن:برطانیہ کی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سرحد پر نئے اقدامات لیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی دوسری لہرکو روکا جاسکے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 8 جون کے بعد جو بھی برطانیہ میں داخل ہو گا اسے 14 دن کے لیے سیلف آئسولیٹ ہونا ہو گا۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ خطرہ ہے کہ گرمیوں میں برطانیہ آنے والے اور بیرون ملک چھٹیاں گزار کر واپس آنے والے اپنے ساتھ وائرس کو بھی لے آئیں۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں انفیکشن ریٹ کم ہو رہا ہے اور یہ امپورٹڈ کیسز ایک بڑا خطرہ بن سکتے ہیں اور اس طرح ٹرانسمیشن کو روکنے کے لیے کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جیسا کہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا، ریپبلک آف آئرلینڈ، چینل آئی لینڈ اور آئل آف مین سے آنے والے اس قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس کے علاوہ وائرس کا علاج کرنے والے میڈیکل پروفیشنلز اور سیزنل ایگریکلچرل ورکرز بھی مستثنیٰ ہیں جو اسی فارم پر رہیں گے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں