کے پی کے اپنے وسائل 70 فیصد اور بجٹ میں قرض 27 فیصد ہے، تیمورسلیم جھگڑا
پشاور(انتخاب نیوز)خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آج صوبے کے وسائل زیادہ ہیں اور مستحکم صوبہ چھوڑا ہے۔اپنے بیان میں تیمور جھگڑا نے کہاکہ پی ٹی آئی کو حکومت ملی توبجٹ 75فیصد قرضوں پر چل رہا تھا،اس وقت قرضے 100ارب روپے تھے جو بجٹ کے 75فیصد حصے کے برابر تھے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی مخلوط حکومت میں بجٹ میں75فیصد قرضہ ہوتا تھا، آج صوبے کے اپنے وسائل 70فیصد اور بجٹ میں قرض صرف 27فیصد ہے۔تیمورجھگڑا نے کہاکہ آخری 6ماہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت نے ہمیں دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، آج خیبرپختونخوا کے وسائل زیادہ ہیں،مستحکم صوبہ چھوڑا ہے۔
Load/Hide Comments


