عید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول پمپ مالکان کا پٹرول 155روپے فی لیٹر فروخت

کوئٹہ: کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر پٹرول 155روپے فی لیٹر فروخت، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقعہ پٹرول پمپ نے عید الفطر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرول 155روپے فی لیٹر فروخت کرنا شروع کردیا، شہریوں کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں بھی دیکھا گیا کہ پٹرول کی قیمت 155روپے فی لیٹر مختص کی گئی اور پٹرول اسی ریٹ پر فروخت کیا جبکہ احتجاج کرنے کے باوجود بھی پمپ مالکان نے پٹرول اصل قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا، عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان.سے مذکور ہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں