پاکستان نظریے کی بنیاد پر بنا، منفی پروپیگنڈہ ختم کرنا ہوگا، مولاناواسع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہا¶سنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے پاکستان نظریے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو ختم کرنا ضروری ہے۔پاکستان ایک مستحکم ریاست ہے، ادارے مضبوط ہیں، انتشار پھیلانے والے ملک میں دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، دشمنوں کے بیانیے کو رد کرنے کےلیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، نفرت اور تعصب سے انسان انتہاپسندی کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔پاکستان کو امتِ مسلمہ میں ایک اہم مقام حاصل ہے، ہمارا کام گمراہ کو حق کے راستے پر راغب کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جامعہ مدینہ میں دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جمعیت علما ءاسلام نے ہمیشہ مدارس کی تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے آج مدارس محفوظ ہیں اور ہم نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ہے جمعیت علماءسلام کے ہوتے ہوئے دنیا کا کوئی بھی طاقت مدارس کے خلاف مزاحمت نہیں کرسکتے وفاقی حکومت مدارس کی تحفظ کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور مدارس کا دفاع ہر صورت میں کریں گے جمعیت علماءاسلام نے شروع دن سے لیکر آج تک مدارس کا ایک ایک انچ کادفاع کیا ہے اور مدارس کے خلاف ہر ڈکٹیٹر حکمران نے سازش کی مگر جمعیت علماءاسلام اور علماءکرام نے ان کی سازشوں کو ناکام بنایا مدارس کا دفاع ہم سب پر فرض ہے اور اس کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت مدارس کی تحفظ کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور جمعیت علماءاسلام اس لئے وفاقی حکومت کا حصہ بنے کہ وہ مدارس کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ ہر دور میں مدارس کے خلاف عالمی قوتوں کے کہنے پر سازشیں ہوئی مگر علماءکرام کی جدوجہد کی وجہ سے ان کے عزائم کو ناکام بنایاگیا۔


